Ticker

6/recent/ticker-posts

سلسلہ نمبر ا




مختصر پر اثر
سلسلہ نمبر ۱
ہم یہ تو جانتے ہیں کہ نکاح نبی کریم ﷺ کی مبارک سنت ہے،لیکن یہ نہیں جانتے کہ نکاح کے بعد کی زندگی حضور ﷺ کی ہدایات کے مطابق بسر کرنا یہ بھی سنت ہے۔نکاح کرنے والے مردوںاور عورتوں کی اکثریت ازدواجی زندگی سے متعلق اسلامی ہدایات سے ناواقف ہوتی ہے۔باپ اپنے بیٹے کے نکاح کے لیے بڑا سرمایہ خرچ کرتا ہے اور ماں اپنی بیٹی کے نکاح کے لیے سالوں پہلے سے زیورات بنانےاور سامان جہیز کی تیاری میں مشغول رہتی ہے ،لیکن نہ باپ اپنے بیٹے کو ازدواجی زندگی کی باریکیاں سمجھاتا ہے اور نہ ماں بیٹی کو سسرال میں رہنے کا طریقہ اور شوہر کے حقوق بتاتی ہے،نتیجہ یہ ہے کہ نکاح کے کچھ ہی دنوں بعد مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں ۔آج جس تیزی کے ساتھ نکاح ہورہے ہیں اسی تیزی کے ساتھ ازدواجی زندگی میں ناچاکیاں اور مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں ،جس کا بنیادی سبب ازدواجی زندگی کے اصول و آداب سے میاں بیوی کی ناواقفیت ہے۔
مفتی محمد عامر یاسین ملی
 (امام وخطیب مسجد یحییٰ زبیر ،مالیگائوں)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے