Ticker

6/recent/ticker-posts

گھریلو اختلافات کیسے دور ہوں ؟

میں نے جو دیکھا۔ مختصر پر اثر سلسلہ نمبر 6

گھریلو اختلافات کیسے دور ہوں ؟

تحریر: مفتی محمد عامریاسین ملی 

        یہ ایک تکلیف دہ حقیقت ہے کہ آج مسلمان بیرونی مسائل کے ساتھ ساتھ اپنے خاندانی اور گھریلو مسائل کا بھی شکار ہیں،اسلام کی معاشرتی اور اخلاقی تعلیمات کو فراموش کرنے کے نتیجے میں بہت سارے گھرانے اختلاف اور انتشار کی آماجگاہ بنے ہوئےہیں۔کہیں میاں بیوی میں اختلاف ہے تو کہیں اولاد اور والدین میں دوری ،یہاں تک کہ حقیقی بھائی، بہن گھریلو اختلافات کی وجہ سے ایک دوسرے کا چہرہ دیکھنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔غیروں سے ملے ہوئے دکھ انسان برداشت کرلیتا ہے لیکن اپنوں کی جانب سے ملنے والی تکلیف برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا۔
یاد رکھئے!یہ سب اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک سارے لوگ اسلام کی معاشرتی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں اور دوسروں کے حقوق ادا کرنے کے لیے تیار نہیں ہوجاتے ۔

نوٹ:میاں بیوی کے اختلافات اور گھریلو مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں شرعی رہنمائی کے لیے ۲؍فروری بروز جمعرات بعد نماز عشاء دلاور ہال قدوائی روڈ میں ایک اہم تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا ہے،برادران اسلام اور خواتین خصوصاً نئے شادی شدہ افراد سے شرکت کی گزارش ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے