Ticker

6/recent/ticker-posts

رمضان کا پیغام

اپنے روزے کی حفاظت کریں

تحریر: مفتی محمد عامر یاسین ملی
  
  آپ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ بہت سارے روزہ دار ایسے ہیں جنہیں سوائے بھوکا پیاسا رہنے کی مشقت کے سوا کچھ بھی نہ ملا ۔(ابن ماجہ)
  یعنی بہت سارے روزہ دار روزہ رکھ کر وقت گذاری کے لئے غیبت وغیرہ میں مبتلارہتے ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں روزہ کا ثواب نہیں ملتا ۔
     آج کل وقت گزاری کے لیے بہت سارے افراد مساجدمیں مجلسیں جما کر بیٹھ جاتے ہیں اوردنیاوی باتوں اور غیبت وغیرہ میں مصروف رہتے ہیں،حضور نبی کریم ﷺ کاارشاد ہے کہ ایک زمانہ آئے گا جب لوگوں کی دنیاوی باتیں ان کی مساجدمیں ہوا کریں گی، لہذا تم ایسے لوگوں کے پاس مت بیٹھنا اس لئے کہ ﷲ تعالیٰ کو ایسے لوگوں کی کوئی حاجت نہیں ہے۔(بیہقی)
   علماء نے لکھا ہے کہ کہ روزہ دار کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ روزے کی حالت میں ذکر وتلاوت اورنوافل جیسی عبادتوں کا زیادہ سے زیادہ اہتمام رکھے، اور جو وقت بھی ملے اس کو دعا واستغفار ، حمد وثنا اور تکبیر وتہلیل سے معمور رکھے، راتوں کو تراویح اورتہجد کی نمازوں میں مشغول رہے۔ اسی طرح روزہ میں جھوٹ ،غیبت، بہتان،لڑائی جھگڑے اورگالی گلوچ نیز فضول کاموں اور لا یعنی باتوں سے بہت زیادہ احتیاط کرناچاہئے تاکہ روزہ کی نیکیاں ضائع اور برباد نہ ہوں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے