Ticker

6/recent/ticker-posts

رشتہ نکاح کے لئے وظیفہ

معزز قارئین!

     گزشتہ روز ہم نے رشتہ نکاح طے کرنے کے عنوان پر اپنا ایک ویڈیو پیغام ہمارے یوٹیوب چینل پر نشر کیا تھا، جس میں مندرجہ ذیل عنوانات پر روشنی ڈالی گئی ہے:

*رشتہ نکاح طے کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

*رشتہ نہ ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟کونسا رشتہ بابرکت ہوگا؟

*رشتہ طے کرنے میں بلا وجہ تاخیر کی وجہ سے اولاد گناہ میں مبتلا ہوئی تو والدین بھی گناہ گار ہوں گے وغیرہ۔

      پیغام کے آخر میں ہم نے رشتہ نکاح میں آسانی کے لیے ایک مجرب وظیفہ بھی بتایا تھا۔ بہت سارے سامعین اور ناظرین نے گزارش کی کہ وہ وظیفہ تحریری شکل میں بھی شیئر کردیا جائے تاکہ اس کو پڑھنے میں سہولت ہو۔ لہذا مذکورہ وظیفہ تحریری شکل میں یہاں درج کیا جارہا ہے۔

پیشکش: مفتی محمد عامر یاسین ملی مالیگاؤں8446393682

رشتہ نکاح کے لئے ایک مجرب وظیفہ

سوال:

(1) جن لڑکیوں کے لئے رشتے آتے ہوں مگر پسند نہ آتے ہوں۔

 (2) جن لڑکیوں پر کوئی جادو ہوا ہو جس کی وجہ سے رشتے آنا بند ہوں۔

(3) جب بھی کوئی رشتہ آتا ہو تو والدین یا لڑکیوں کی طرف سے انکار کردیا جاتا ہو۔

 ان سب کے مسائل کے حل کے سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب:

بسم الله الرحمن الرحيم

 (1)   ”یالطیف“ بعد نمازِ عشاء گیارہ سو گیارہ مرتبہ (1111) اس طرح پڑھیں کہ اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں، پھر مناسب رشتے کے لیے دعا کریں اور جب تک مقصد حاصل نہ ہو یہ عمل کرتے رہیں۔

(2) روزآنہ صبح و شام ”قل أعوذ برب الفلق“ اور ”قل أعوذ برب النّاس“ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں، ان شاء اللہ سحر کا اثر جاتا رہے گا، نیز سحر وغیرہ سے حفاظت کے لیے سورہٴ بقرہ کی روزآنہ گھر میں تلاوت بھی مجرب ہے۔

 (3) حدیث میں ہے کہ جب بے نکاحی عورت کا مناسب رشتہ مل جائے تو اسے ٹالنا نہیں چاہئے۔ اس لیے والدین کو چاہئے کہ بغیر کسی خاص اور معقول وجہ کے مناسب رشتہ نہ ٹھکرائیں، اگر والدین اس کا لحاظ کریں گے تو لڑکیوں کے نکاح میں آسانی ہوجائے گی۔ ان شاءاللہ 

نوٹ: 

(1) یہ مکمل وظیفہ دارالعلوم دیوبند کے فتویٰ سے لیا گیا ہے۔

(2) رشتہ نکاح طے کرنے کا آسان طریقہ، اس نام سے ہماری ایک کتاب بھی ہے جس کا مطالعہ اس سلسلے میں مفید ہوگا ۔ یہ کتاب مالیگاؤں کے بکڈپوز پر دستیاب ہے، اور بیرونی قارئین کو کوریئر کے ذریعے بھیجی جاتی ہے۔

(3) رشتہ نکاح کے عنوان سے ویڈیو پیغام ہمارے یوٹیوب چینل پر موجود ہے، آپ اس لنک پر ویڈیو بیان سن سکتے ہیں اور چینل سبسکرائب کرسکتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے