Ticker

6/recent/ticker-posts

محرم اور غیر محرم رشتے

محرم اور غیر محرم رشتے 
جن کا جاننا ہر مسلمان مرد و عورت کے لیے ضروری ہے

از: مفتی محمد عامر یاسین ملی مالیگاؤں (8446393682)

     شریعت نے محرم اور غیرمحرم کے اعتبار سے رشتوں کی دوقسمیں بیان کی ہے۔ محرم رشتے دار وہ ہوتے ہیں جن سے پردہ فرض نہیں ہوتا اور جن سے زندگی میں کبھی بھی نکاح نہیں ہوسکتا۔
     غیر محرم رشتے دار وہ ہوتے ہیں جن سے پردہ فرض ہے اور نکاح بھی جائز ہے۔
      قرآن کریم اور احادیث نبویہ میں محرم رشتوں کی تفصیلات کو انتہائی واضح انداز میں بیان کیا گیا ہے، افسوس کے ساتھ کہناپڑ رہاہے آج بہت سارے مسلمان محرم اور غیرمحرم رشتوں کی تفصیلات یہاں تک کہ محرم اور غیر محرم کے معنی سے بھی ناواقف ہیں ،محرم اور غیر محرم رشتوں میں فرق اور تمیزنہ کرنے کے نتیجے میں بہت ساری سماجی اوراخلاقی برائیاں پیداہورہی ہیں، اور بے حیائی کے واقعات رونما ہورہے ہیں، حد تو یہ ہے کہ عرفاتی بھائی اور بہن کو بھی محرم رشتے داروں میں شمار کیاجاتاہے ۔اسی طرح منہ بولے رشتوں کو بھی حقیقی رشتہ سمجھ لیاجاتا ہے۔حالانکہ جس طرح منہ بولا بیٹا اصلی بیٹا نہیں ہوتا اسی طرح منہ بولا باپ اوربھائی یا منہ بولی بہن اورماں حقیقی ماں باپ اور بھائی بہن نہیں ہو جاتے، اگر کوئی دوسرارشتہ ان سے محرمیت کانہ ہو توصرف منہ بولا بنا لینے سے ان پر محرم والے احکام جاری نہیں ہوتے۔ان کا بھی آپس میں پردہ کرنا واجب ہوتاہے اور آپس میں اگر کوئی اور شرعی رکاوٹ نہ ہو توان کا نکاح کرنا بھی جائز ہے۔
     ذیل میں ہم ان تمام محرم رشتوں کو بالترتیب درج کررہے ہیں، ہر مسلمان مرد و عورت کے لیے ان رشتوں کی تفصیلات سے واقفیت انتہائی ضروری ہے۔ مذکورہ بالا رشتوں کے علاوہ جتنے رشتے بھی ہوں گے وہ غیر محرم کہلائیں گے۔

مردوں کے لیے محرم رشتے دار 

(1)ماں (2)دادی (3) نانی(4)پھوپھی(5)خالہ (6) بہن (7) بھتیجی(8) بھانجی (9) بیٹی (10) پوتی (11) نواسی(12)ساس (13) بہو (14) سوتیلی ماں (15)سوتیلی بیٹی (16)سوتیلی بہن (17) رضاعی ماں (18) رضاعی بہن (19)رضاعی پھوپھی (20) رضاعی خالہ (21)رضاعی بھتیجی ( 22) رضاعی بھانجی(23) پوتے ،نواسے کی بیوی (24) رضاعی بیٹے کی بیوی

نوٹ:جس طرح دو بہنوں کو بیک وقت ایک مرد کے نکاح میں جمع نہیں کیاجا سکتا، اسی طرح پھوپھی اور بھتیجی ، خالہ اور بھانجی ایک مرد کے نکاح میں بیک وقت جمع نہیں ہوسکتیں، حضرات فقہائے کرام نے اس سلسلے میں ایک ضابطہ بیان کیا ہے کہ جن دو عورتوں میں ایسارشتہ ہو کہ ان میں سے کسی ایک کو مرد تصورکر لیا جائے تو دونوں کا آپس میں نکاح نہ ہو سکے، ایسی دو عورتیں بھی بیک وقت ایک مرد کے نکاح میں جمع نہیں ہوسکتیں۔یعنی ایک خاتون کے ہوتے ہوئے دوسری خاتون سے نکاح حرام ہے۔

عورتوں کے لیے محرم رشتے دار

(1)باپ(2) دادا (3) نانا (4) چچا (5) ماموں (6)بھائی (7) بھتیجا (8) بھانجا (9) بیٹا (10)رضاعی چچا (11)رضاعی ماموں (12)رضاعی بھتیجا(13)رضاعی بھانجا(14) رضاعی باپ(15) بھائی (16) سوتیلا بھائی (17) سوتیلا بیٹا (18) سوتیلا باپ (19)داماد (20) سسر(21) پوتا(22) نواسہ(23) باپ(24) نواسی،پوتی کا شوہر(25) رضاعی بیٹی کا شوہر۔
٭…٭…٭

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے