(1) رحم اس فضل کو کہتے ہیں جو انسان پر اس کی خامیوں کے باوجود کیا جائے اور بےشک اللہ بڑا رحیم ہے۔
(2) چیخ و پکار تو سب سنتے ہیں کیا ہم کسی انسان کی خاموشی سننے کا ہنر جانتے ہیں؟ اگر آپ جانتے ہیں تو آپ قابل رشک انسان ہیں۔
(3) بُری عــــادت کی مثال ایک چھوٹے سے پودے جیسی ہے۔ شروع ہی میں اُکھیڑ دو تو ٹھیک ورنہ تناور درخت بن جاتا ہے۔
(4) تجربہ کار کہتے ہیں کہ آج کے دور میں اِنسان کو سو میں سے ننانوے پریشانیاں اور دکھ موبائل فون کے غیر ضروری استعمال کی وجہ سے ملتے ہیں آپ موبائل فون کا استعمال جیسے جیسے کم کرتے جائیں گے آپ کی زندگی میں سکون آتا جائے گا۔
(5) دیر سے بنو، لیکن کچھ بنو کیوں کہ لوگ وقت کے ساتھ ساتھ خیریت کے بجــائے آپ کی حیثیت پوچھتے ہیں۔
(6) دنیا کی زندگی آزمائشوں کا نام ہے، کامیاب وہی ہوتے ہیں جو صبر اور تقوی اختیار کرتے ہیں۔
(7) دوست وہ نہیں جو صرف زبان سے مدد کرنے کا ڈراما کرے بلکہ دوست وہ ہے جو حقیقت میں آپ کا ساتھ دے۔
(8) سمجھدار وہ نہیں جو زیادہ پڑھا لکھا ہو بلکہ اصل سمجھدار وہ ہے جسے یہ ہنر آتا ہو کہ کس سے کہاں پر کس الفاظ اور کس لہجے میں بات کرنی ہے۔
(9) جب ہم کسی کے لبوں پر ہنسی نہیں لا سکتے تو ہمیں یہ حق بھی نہیں بنتا کہ اُس کے آنسوؤں کی وجہ بنیں۔
(10) اگر آپ کو اپنے درد کا احساس ہے تو آپ زندہ ہیں، اور اگر دوسروں کے درد کا احساس ہے تو آپ انسان ہیں۔
0 تبصرے