حقائق اور غلط فہمیاں
مورخہ 24 جون بروز جمعہ گلشن خطابت گروپ کی جانب سے طے شدہ مذکورہ بالا عنوان پر شہر مالیگاؤں کی 50 سے زائد مساجد میں نماز جمعہ سے قبل مشترکہ طور پر خطاب ہوگا ان شاءاللہ
ذکر کردہ عنوان انتہائی اہم ہے، عموما ایسے عنوانات پر بہت کم بیانات ہوا کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے اس سلسلے میں لاعلمی عام ہے اور کافی غلط فہمیاں لوگوں کے ذہنوں میں پائی جاتی ہیں ، بلکہ مستشرقین اور دشمنان اسلام کی جانب سے ایسے قوانین کے متعلق شکوک وشبہات پیدا کیے جاتے ہیں جن کا شکار بہت سارے مسلمان ( مردوعورت) ہوجاتے ہیں۔ علماء کرام، ائمہ مساجد اور مقررین کا فرض منصبی ہے کہ وہ ان غلط فہمیوں کا ازالہ کرکے اسلامی احکام و قوانین کی حقیقت و اہمیت اور ان کے فوائد عام مسلمانوں کے سامنے پیش کریں ۔
واضح ہو کہ اس موضوع پر خطاب کا مقصد کسی کو دوسرے تیسرے اور چوتھے نکاح کی ترغیب دینا نہیں ہے ، اس لئے کہ یہ ایک مباح چیز ہے ،اور ہر شخص اپنے حالات کے پیش نظر اس بات کا فیصلہ خود ہی کرسکتا ہے کہ اسے مزید نکاح کی ضرورت ہے یا نہیں؟ البتہ یہ ضروری ہے کہ
1) جو لوگ ایک سے زائد نکاح کے سلسلے میں غلط فہمیوں میں مبتلا ہیں ، ان کی غلط فہمیاں دور ہوں اور وہ اللہ کے بنائے ہوئے اس قانون کو منصفانہ اور بندوں کے حق میں مفید سمجھیں۔
2) جو لوگ مزید نکاح کی چاہت رکھتے ہیں وہ پہلے تعدد ازدواج کی حقیقت اور اس کے اسلامی نظام سے اچھی طرح واقف ہوجائیں، تاکہ اس کی شرائط کو پورا کرکے اس کی خیر اور برکتوں سے بہرہ ور ہوسکیں ۔
3) جو لوگ ایک سے زائد نکاح کرچکے ہیں وہ اپنی تمام بیویوں کے درمیان عدل و انصاف کا معاملہ کریں اور کسی کے بھی ساتھ ناانصافی و حق تلفی کرکے اللہ کے دربار میں سزا کے مستحق نہ ہوں ۔
4) جو خواتین دوسری تیسری اور چوتھی بیوی کے طور پر کسی کے نکاح میں ہیں ، ان کی عزت نفس اور ان کے جملہ حقوق کا تحفظ ہو ۔
5) صحیح طریقہ پر حسن نیت کے ساتھ ایک سے زائد نکاح کے نظام پر عمل کرکے ازدواجی بندھن میں بندھنے اور حلال رشتہ قائم کرنے والے مردوں اور عورتوں کو خاندان اور معاشرہ میں عیب کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے اور ان پر تنقید کرکے یا ان کا مذاق اڑا کر ان کی حوصلہ شکنی نہ کی جائے ، ورنہ کفر کا اندیشہ ہے ۔
مندرجہ بالا مقاصد کے پیش نظر یہ عنوان طے کیا گیا ہے ۔اہلیان شہر سے درخواست ہے کہ آئندہ جمعہ کو مذکورہ عنوان پر توجہ کے ساتھ طے شدہ مساجد خطاب جمعہ سماعت کریں ۔
نوٹ : جن مساجد میں مذکورہ عنوان پر خطاب ہوگا ان کی فہرست علاحدہ سے جاری کی جائے گی ۔
گزارش کنندگان:
مفتی محمد عامر یاسین ملی
8446393682
مفتی محمد سمیر قاسمی
7058332065
مفتی محمد عامر عثمانی
9270121798
مولانا شفیق الرحمن فلاحی
8983734066
قاری عبد اللہ فیصل صاحب
9422213883
حافظ انعام الرحمن ناولٹی
71978 96374
0 تبصرے