* یاطلاق کا میسیج نہیں پڑھا
* یا وہ حمل سے ہے!
تو کیا طلاق واقع نہیں ہوئی؟
*شرعی حلالہ کسے کہتے ہیں؟*
*تین طلاق کے بعد مرد و عورت کا ساتھ رہنا کیسا ہے*
دارالافتاء( جامعہ ابوالحسن علی ندوی واقع نور باغ) میں چند ماہ قبل ایک شخص اپنی بیوی کے ساتھ حاضر ہوا، اس نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑا ہوا اور پھر میں نے تین بار طلاق طلاق طلاق کہہ دیا۔ لیکن بیوی نے نہیں سنا، اس لئے کہ جھگڑا کرتے ہوئے وہ باہر چلی گئی تھی، اور میں گھر میں تھا۔ گھر میں بیٹھے بیٹھے میں نے طلاق کے الفاظ کہے۔ میں نے ان کو جواب دیا کہ طلاق واقع ہونے کے لئے بیوی کاطلاق کے الفاظ سننا ضروری نہیں ہے، لھذا تینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں اور آپ دونوں کا نکاح آپس میں ختم ہو چکا ہے، اب دونوں کا ساتھ رہنا جائز نہیں ہے، نہ رجوع کی اجازت ہے، اور نہ ہی نئے سرے سے نکاح کی گنجائش ہے۔ اس قدر واضح جواب کے باوجود معلوم ہوا کہ دو مرد و عورت میاں بیوی کی طرح ساتھ میں رہ رہے ہیں۔ معاذ اللہ
قارئین! اس واقعہ کو ذکر کرنے کا مقصد اس غلط فہمی کو دور کرنا ہے کہ طلاق واقع ہونے کے لئے بیوی کاطلاق کے الفاظ سننا ضروری ہے۔ اس لئے کہ یہ غلط فہمی بالکل عام ہے ، حالانکہ وقوعِ طلاق کے لیے بیوی کو سنانا یا اس کے روبرو طلاق دینا ضروری نہیں ہے، اگر شوہر تنہائی میں یا بیوی کے علاوہ دیگر لوگوں کے سامنے بھی طلاق دے تب بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے۔
اسی طرح اگر کسی نے خط یا موبائل پر میسیج کے ذریعے بیوی کو طلاق دی اور بیوی نے خط یا میسیج نہیں پڑھا تب بھی طلاق واقع ہو جائے گی ۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ بیوی کا خط اور میسیج پڑھنا ضروری ہے تبھی طلاق ہوگی ۔ یہ خیال بھی غلط ہے۔
بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ حمل میں طلاق نہیں ہوتی، حالانکہ طلاق حالت حمل میں بھی پڑجاتی ہے، البتہ عدت وضع حمل یعنی ڈیلیوری ہونے کے وقت پوری ہوتی ہے۔
آج اس طرح کی غلط فہمیوں کا نتیجہ یہ ہے کہ بہت سارے کم علم اور ناواقف مسلمان جوڑے تین طلاق کے بعد بھی ایک ساتھ میاں بیوی کی طرح زندگی گزاررہے ہیں جو کہ ناجائز و حرام ہے ۔ ایسے افراد کو فورا علاحدہ ہوکر توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔ ان کے سرپرستوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ تین طلاق کے بعد وہ انہیں ساتھ رہنے کی اجازت نہ دیں۔
تین طلاق کے بعد اگر مردوعورت دوبارہ آپس میں نکاح کرناچاہتے ہیں تو یہ حلالہ شرعیہ کے بعد ہوسکتاہے۔حلالہ شرعیہ یہ ہے کہ مطلقہ عورت عدت گزارنے کے بعد کسی دوسرے شخص سے بغیرکسی شرط کے باہمی رضامندی( یعنی اس نکاح میں پہلے شوہر کا کردار نہ ہو،) سے نکاح کرےاور حقیقی بیوی کی طرح رہے،پھر کسی وجہ سے دوسراشوہر بھی اسے طلاق دیدے یااس کاانتقال ہوجائے توپہلی صورت میں عدت طلاق اور دوسری صورت میں عدت وفات گزارنے کے بعد اس خاتون کا سابق شوہر سے نئے مہراور گواہوں کی موجودگی میں نکاح ہوسکتاہے۔
اوپر طلاق کی جو صورتیں ذکر کی گئی ہیں، وہ معاشرے میں پیش آتی رہتی ہیں، نادان لوگ جذبات اور غصے میں آکر تین طلاق دے دیتے ہیں اور پھر جب احساس ہوتا ہے تو طرح طرح بہانے اور چھوٹے چھوٹے بچوں کا عذر پیش کرکے بیوی کو واپس لوٹانے کا چور راستہ تلاش کرتے ہیں۔ جب کہیں کوئی راستہ نہیں ملتا تو دوسرے مسلک کا سہارا لیتے ہیں یا پھر بے شرمی کے ساتھ اسی طرح مطلقہ بیوی کے ساتھ گناہ کرتے ہوئے زندگی گزارتے ہیں۔ یہ نہیں سوچتے کہ دنیا کی تکلیف معمولی ہے لیکن آخرت کا عذاب بڑا سخت ہے ۔ علماء کرام نے لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص دنیاوی اغراض کی خاطر فقہ( مسلک) تبدیل کرتا ہے تو آخر میں ایمان کے سلب ہونے کا خطرہ ہے۔خدا ایسے لوگوں کو نیک سمجھ اور ہدایت عطا کرے۔
آخری بات: کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان صلح کی تمام کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں ، ایسے موقع پر شریعت اسلامیہ نے مرد کو اجازت دی ہے کہ وہ ایک طلاق دے کر اچھے انداز میں بیوی کو رخصت کردے، ایک اور دو طلاق رجعی دینے کے بعد عدت گزرنے سے پہلے شوہر کے لیے رجو ع کی گنجائش باقی رہتی ہےاور عد ت گزر جانے کے بعدبھی یہ موقع ہوتا ہے کہ مرد و عورت باہمی رضامندی سے دوبارہ نکاح کر لیں ،لیکن تین طلاق دینے کے بعدیہ سہولتیں باقی نہیں رہتیں۔ یہ اسلام کانظام طلاق ہے،غور کیجئے کہ اس نظام پر اگر عمل کیا جائے تو کیا تین طلاق کی ضرورت باقی رہ جاتی ہے؟مگر افسوس! آج معمولی معمولی باتوں پر تین طلاق کے واقعات پیش آرہے ہیں، ہنستے کھیلتے گھرانے اور خاندان تباہ ہورہے ہیں، بچے ضائع ہورہے ہیں، مسلمانوں کی بدنامی ہورہی ہے اور غیروں کو اسلام پر اعتراض کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔ کاش کہ مسلمان خصوصاً شادی شدہ نوجوان اس بات کو سمجھیں۔
3 تبصرے
https://youtu.be/qX9ZpKL3fsY
جواب دیںحذف کریںhttps://youtu.be/VEHv89iU0YA
https://youtu.be/P5XC5WDQCs0
حافظ جمیل احمد محمدی صاحب حفظہ اللہ تین ہفتے سے مسئلہ طلاق پر ہی تفصیل سے درس قرآن دے رہے ہیں
قارئین کرام سے گزارش ہے کہ ضرور سنیں اور قرآن و حدیث پر عمل کرنے کی کوشش کریں
اللہ تعالٰی ہمیں نیک عمل اور اچھی سمجھ کی توفیق دے آمین
https://youtu.be/qX9ZpKL3fsY
جواب دیںحذف کریںhttps://youtu.be/VEHv89iU0YA
https://youtu.be/P5XC5WDQCs0
Hafiz Jameel Ahmad Mohammadi Sahib
Hafizullah has been teaching Qur'an in detail on the issue of divorce for three weeks now
Readers are requested to listen and try to follow the Qur'an and Hadith
May Allah help us to do good deeds and good understanding. Amen
https://youtu.be/qX9ZpKL3fsY
جواب دیںحذف کریںhttps://youtu.be/VEHv89iU0YA
https://youtu.be/P5XC5WDQCs0
हाफिज जमील अहमद मोहम्मदी साहिब हाफिजउल्लाह तीन
हफ्ते से तलाक के मुद्दे पर विस्तार से कुरान पढ़ा रहे हैं।
पाठकों से अनुरोध है कि कुरान और हदीस को सुनें और उनका पालन करने का प्रयास करें
अल्लाह हमें अच्छे काम और अच्छी समझ रखने में मदद करे