Ticker

6/recent/ticker-posts

قاری احمد علی فلاحی کے ہاتھوں کتاب کا اجراء

 
   قاری احمد علی فلاحی صاحب کے ہاتھوں
کامیاب ازدواجی زندگی کا راز نامی کتاب کا اجراء

    آج بروز جمعرات مسجد نعمانی معہد ملت مالیگاؤں میں منعقدہ اجتماعی نکاح کی تقریب میں نوجوان عالم دین مفتی محمد عامر یاسین ملی صاحب کی تالیف کردہ کتاب" کامیاب ازدواجی زندگی کا راز"کا اجراء حضرت مولانا قاری احمد علی فلاحی صاحب کے دست مبارک سے عمل میں آیا ۔ اس موقع پر قاری احمد علی فلاحی صاحب نے کتاب کے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمد عامر یاسین ملی کی یہ بہترین کتاب ہے، آج سب سے بڑا مسئلہ ازدواجی زندگی میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کا ہے، زوجین کو اپنی ازدواجی زندگی کیسے گزارنی چاہیے، اس موضوع پر اس کتاب میں وضاحت کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے،لھذا تمام لوگوں کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہئے، اس سے بڑا فائدہ ہوگا ان شاءاللہ۔

    واضح ہوکہ اس کتاب میں مندرجہ ذیل عنوانات پر روشنی ڈالی گئی ہے:
1)حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواجی زندگی
2) خوشگوار ازدواجی زندگی کے رہنما اصول
3) میاں بیوی کے اختلاف کو کیسے دور کیا جائے؟
4) دارالقضاء میں میاں بیوی کے معاملات کس طرح حل کئے جاتے ہیں؟
5) میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے اور اولاد کے حصول کے لیے چند مجرب وظائف

      کتاب کی افادیت کو دیکھتے ہوئے آج ہی بڑی تعداد میں لوگوں نے اس کتاب کو حاصل کیا۔یہ کتاب سویرا بکڈپو نیاپورہ ، سٹی بکڈپو محمد علی روڈ( مالیگاؤں) اور عبداللہ بکڈپو سلیمانی چوک پر دستیاب ہے۔ اسی طرح اس کتاب کو حاصل کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے نمبر پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے
۔8446393682
 
کتاب کا اجراء کرنے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے قاری احمد علی فلاحی صاحب
ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے