*آج کے کرکٹ مقابلہ میں کس نے جیت حاصل کی؟*
*اگر آپ کو تریپورہ میں مساجد پر ہونے والے حملوں اور مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور ستم کے ازالے سے زیادہ اس بات کی فکر ہے کہ*
*ٹی ٹوئینٹی (T20) ورلڈکپ میں کونسی ٹیم آگے ہے اور کونسی پیچھے تو پھر آپ کو اپنے ایمان کی خبر لینی چاہیے!*
*کیوں؟*
*یہ جاننے کے لیے قرآن کریم کی ایک آیت اور ایک حدیث نبوی پڑھیں👇*
قرآن کریم نے ایمان والوں کو آپس میں بھائی بھائی قرار دیا ہے، ارشادِ ربانی ہے:
’’إِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ إِخْوَۃٌ۔‘‘ (الحجرات:۱۰ )
ترجمہ:’’مسلمان آپس میں ایک دُوسرے کے بھائی ہیں۔‘‘
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایمان والوں کے آپس کے تعلقات اور اُخوت و محبت کو ایک جسم کے مختلف اعضاء سے تشبیہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:
ایمان والوں کی آپس کی محبت، رحم دلی اور شفقت کی مثال ایک انسانی جسم جیسی ہے کہ اگر جسم کا کوئی حصہ تکلیف میں مبتلا ہوجاتا ہے تو (وہ تکلیف صرف اُسی حصہ میں محدود نہیں رہتی، بلکہ اُس سے) پورا جسم متأثر ہوتا ہے، پورا جسم جاگتا ہے اور بخار و بے خوابی میں مبتلا ہوجاتا ہے۔‘‘
مسلمان دُنیا کے کسی خطۂ زمین میں آباد ہوں‘ وہ اُمتِ اسلامیہ کا ایک جزو ہیں۔ اگر وہ آرام و سکون کی زندگی بسر کررہے ہیں تو پوری اُمت پُرسکون ہوگی اور اگر وہ کسی مصیبت یا ظلم کا شکار ہیں تو اُن کی تکلیف سے پوری اُمت بے چین اور تکلیف میں ہوگی اور اس صورت میں لازماً وہ اس کے ازالہ کی فکر کرے گی اور اُس کے لیے ہر ممکن وسائل اختیار کرے گی۔
کچھ نہ سہی ، ہم آخری درجہ میں اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کے لیے دعا تو کرسکتے ہیں۔
*سوچئے ضرور ! کیا کرنا تھا اور ہم کیا کررہے ہیں.... ؟؟؟*
خیر اندیش
محمد عامر یاسین ملی
0 تبصرے