Ticker

6/recent/ticker-posts

آل مالیگاؤں مسابقہ حفظ قرآن جاری آخری نشست عشاء کے بعد

            مورخہ ۱۹؍فروری بروز اتوار صبح ۹؍بجے غربید مسجد انجمن محبان مسابقہ ٔحفظ قرآن کریم کے زیر اہتمام مالیگائوں کے 41؍ مدارس ومکاتب کے 98؍ ممتاز طلبہ کےدرمیان سولہواں عظیم الشان آل مالیگائوں مسابقہ ٔ حفظ قرآن کریم شروع ہوا جس کی صدارت حافظ محمد ابراہیم صاحب(امام جامع مسجد سونگیر)نے فرمائی ۔یہ مسابقہ تین فروعات(پہلی فرع دس پارہ دوسری بیس پارہ ،تیسری فرع مکمل قرآن کریم) پر مشتمل ہے۔مسابقہ کی پہلی نشست صبح نو بجے سے عصر تک جاری رہی ،دوسری نشست بعد نماز عشاء شروع ہوگی ،جس میں تینوں فروعات کے سات سات طلبہ کے مابین فائنل مقابلہ ہوگا،اور ممتاز نمبرات سے حاصل ہونے والے مساہمین سمیت تمام ہی شرکاء کو انعامات سے نوازا جائے گا۔اخیر میں حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب اپنے تاثرات کا اظہار کریں گے ۔صبح کی نشست میں ۴۱ مدارس و مکاتب کے مساہم طلبہ اور ان کے اساتذہ کے علاوہ شہر عزیز کے مختلف علماء کرام اور عام افراد شریک ہوئے ۔
رپورٹ: محمد عامر یاسین ملی 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے