سینکڑوں کی تعداد میں مردوں اور عورتوں نے شرکت کرکے اپنی نمازیں درست کیں
مورخہ ۴؍مئی بروز سنیچر بعد نماز عشاء جامع مسجد میں اصلاح نماز کے عنوان سے ایک اہم تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا ،جس میں بڑی تعداد میں امسال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونے والے عازمین (مردوں اور عورتوں) نے شرکت کی ،پروگرام کے آغاز میں معلم الحجاج حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے اصلاح نماز کے عنوان پر مختصراً خطاب فرمایا۔انہوں نے کہا کہ نماز اسلام کا سب سے اہم فریضہ ہے اور اس کی حیثیت حج سے بھی بڑھ کر ہے، اللہ کے حکم سے حضرت جبریل ؑ نے آکر نبی کریم ﷺ کونماز پڑھنے کا طریقہ بتایا،پھر نبی کریم ﷺ نےصحابہ کرام کو نمازوںکا مکمل طریقہ سکھایا ،حضرات صحابہ کرام علیہم الرضوان نے نبی کریم ﷺ سے نماز پڑھنا سیکھا اور پھر اپنے بعد والوں کو سکھایا،لہذا ہمیں بھی دیکھ کر پڑھنے کے بجائے سیکھ کر نماز پڑھنی چاہیے ،انہوں نے فرمایا کہ جب ہم نماز سیکھ کر پڑھیں گے تو نماز میں ہمارا دل لگے گا اور ہماری نماز بارگاہ الٰہی میں مقبول ہوگی ۔اس کے بعد حضرت مفتی صاحب کی دعوت پر احمد نگر سے تشریف لائے مہمان مکرم قاری ابرارلحق حقی صاحب (جو حضرت مولانا ابرار الحق ہردوئی ؒ کے فیض یافتہ ہیں)نے عملی طور پر نماز کا مسنون طریقہ بیان فرمایا اور انتہائی دلنشین انداز میں نماز کی ادائیگی سے متعلق سنتوں اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوتاہیوں پر روشنی ڈالی ۔موصوف اصلاح نماز کے عنوان سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں تشریف لے جاتے ہیں اور مسجدوں میں پروگرام کر کے لوگوں کی نماز درست کرواتے ہیں ۔
ان کے بعد مفتی محمدعامریاسین ملی صاحب نے تمام ہی حاضرین کی صف لگوائی اور نماز کی عملی مشق کروائی ،انہوں نے بھی ایک ایک رکن کی ادائیگی کا مسنون طریقہ بتایا اور اسی کے مطابق نماز ادا کرنے کی تلقین کی ،ساتھ ہی ساتھ دس سے زائد علماء کرام صفوں کے درمیان چل پھر کر حاضرین کی نماز کے ارکان کی تصحیح کرتے رہے۔مفتی محمد عامریاسین ملی صاحب نے تفصیل کے ساتھ عورتوں اور مردوں کی نمازوں کا فرق بھی بیان کیا اور سجدہ سہو سے متعلق بھی ضروری باتیں بتائیں۔اخیر میں حضرت مفتی صاحب نے اصلاح نماز کے عنوان سے بہت ہی اہم اور کار آمد گفتگو فرمائی ۔
واضح ہو کہ اس پروگرام میں بڑی تعدا د میں خواتین نے بھی شرکت کی اور معلمات نے ان کی نمازوں کی تصحیح کا فریضہ انجام دیا ۔پروگرام کے اخیر میں مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کا ’’نماز کا مکمل طریقہ ‘‘کے عنوان سےمرتب کیا ہوا کتابچہ اقراء ہاسپٹل کے تعاون سے شائع کر کے تمام ہی شرکاء کے درمیان مفت تقسیم کیا گیا ۔الحمدللہ اصلاح نماز کایہ پروگرام بہت دلچسپ اور مفید ثابت ہوا ،شرکاء نے اس بات کا اظہار کیا کہ اس پروگرام کے ذریعے نماز سے متعلق ان کی بہت ساری کمیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ ہوا۔اس بات کا بھی احساس کیا گیا کہ اصلاح نماز کے عنوان سے اس طرح کا پروگرام مزید بڑے پیمانے پر منعقد کرنا چاہیے ۔اس پروگرام میں حضرت مفتی صاحب کی نگرانی میں جن علماء کرام نے تصحیح نماز کی خدمت انجام دی ان میں مولانا عقیل ملی ،مفتی محمد علی ملی ،مولانا ریحان رئیس ندوی ،مولانا عبد الوحید ندوی ،مفتی حفظ الرحمن اشاعتی ،مولانا وکیل انوری ،جناب زید انجینئر اسی طرح مدرسہ نعمان بن ثابت (واقع مسجد زہرہ حجن)مدرسہ حقانیہ اور حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی (واقع مسجد مرتضی رمضان )کے متعدد اساتذہ کرام شامل ہیں ۔

0 تبصرے