قارئین ! الحمد للہ رمضان المبارک میں مسجدیں ہمہ وقت آباد رہتی ہیں ،خصوصاً ظہر سے عصر تک لوگ مسجدوں میں تلاوت اور قیلولہ کی غرض سے ٹھہرے رہتے ہیں ،ان میں کم عمر بچے بھی ہوتے ہیں اور بے شعور نوجوان بھی، جو مساجد کے آداب سےناواقف ہوتے ہیں اور ہنسی مذاق،شور شرابہ اور لغو کاموں میں مشغول رہتے ہیں ان کو بعض مرتبہ مسجدوں سے نکال بھی دیا جاتا ہے ،بہتر یہ ہے کہ مسجدوں سے نکالنے کے بجائے ان کو مسجد کے تقدس اور اس کے آداب سے واقف کرایاجائے تاکہ ان کا مسجد سے تعلق مضبوط ہوسکے ،ذیل میں مولانا ابو بکر پٹنی صاحب کی کتاب ’’سنن وآداب ‘‘کے حوالے سے مسجد کے آداب نقل کیے جارہے ہیں ،خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی بتائیں ،مناسب ہے کہ ان آداب کو مساجد کے بورڈ پر تحریر کردیا جائے:
مسجد میں داخل ہونے کے آداب
(۱)اعتکاف کی نیت کرنا۔
(۲)پہلے داہنا پیر داخل کرنا۔
(۳)درود و سلام پڑھنا
(۴)مسجد میں داخل ہوتے وقت درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھنا:
اَللَّهُمَّ! افْتَحْ لِیْ أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ. و سِھِّل علیَّ اَبوابَ رزْقکَ
دوسری دعا : أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِوَجْهِهِ الْكَرِيمِ وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
مسجد کے آداب
(۱)دل کو مسجد سے وابستہ رکھنا۔
(۲)پیدل مسجد جانا۔
(۳)سکون ووقار کے ساتھ مسجد کی طرف جانا۔
(۴)مسجد میں دین سیکھنے اور سکھانے کی نیت سے جانا۔
(۵)مسجد کا ادب واحترام ملحوظ رکھنا ۔
(۶)(مکرو ہ وقت نہ ہوتو)تحیۃ المسجد پڑھنا۔
(۷)مسجد میں قبلہ رخ ہوکربیٹھنا۔
(۸)اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے ذکر میں مشغول رہنا۔
(۹)مسجد میں لغو اور دنیوی باتیں نہ کرنا۔
(۱۰)بہت چھوٹے بچوں اور پاگلوں کو مسجد میں نہ آنے دینا۔
(۱۱)مسجد کو صاف ستھرارکھنا اور خوشبودار رکھنے کی کوشش کرنا۔
(۱۲)بدبو دار حالت میں مسجد میں نہ جانا۔
(۱۳)مسجد میں نہ تھوکنا۔
(۱۴)مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے کوئی جگہ متعین نہ کرنا۔
(۱۵)مسجد میں نیند آئے تو جگہ بدل دینا۔
(۱۶)مسجد کو گزر گاہ نہ بنانا۔
(۱۷)مسجد کو حد سے زیادہ مزین نہ کرنا۔
(۱۸)گم شدہ چیز کا مسجد میں اعلان نہ کرنا۔
(۱۹)مسجد میں خرید وفروخت نہ کرنا۔
(۲۰)مسجد میں جھگڑے نہ کرنا۔
مسجد سے نکلنے کے آداب
(۱)نکلتے وقت پہلے بایاں پیر نکالنا۔
(۲)درود وسلام پڑھنا۔
(۳)مسجد سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھنا: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ
دوسری دعا:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اعوذبک من اِبلیس و جُنودِہٖ
(۴)بعد والی نماز کے لیے دوبارہ آنے کی نیت کر کے نکلنا ،اور اس کا انتظار کرنا۔
0 تبصرے