قربانی کا مقصد محض جانور کی قربانی نہیں بلکہ جذبہ ابراھیمی یعنی ہر حال میں اللہ پاک کی اطاعت کرنا ہے!
عیدالاضحی کی نماز اور قربانی دونوں اعمال واجب ہیں جبکہ پنجوقتہ نماز فرض ہے ، لھذا ہر حال میں فرض نمازوں کا اہتمام کریں ۔
افضل یہ ہے کہ خود اپنے ہاتھوں سے قربانی کا جانور ذبح کریں ۔ ذبح کا مسنون طریقہ علماء کرام سے معلوم کریں۔
قربانی کے گوشت میں غریبوں اور مسکینوں کا بھی خیال رکھیں ، محض تعلقات کی خاطر صاحب حیثیت لوگوں میں گوشت تقسیم کرنا بہت مفید نہیں ہے ۔
چرم قربانی کی تلافی کرتے ہوئے
مدارس اسلامیہ کا نقد رقم کے ذریعے ضرور تعاون کریں ۔
صاف صفائی کا پورا خیال رکھیں، یہاں وہاں جانور کی آلائش پھینکنا لوگوں کو تکلیف دینا ہے جو کہ حرام ہے ۔
عیدالاضحی کی تعطیلات کو مفید کاموں بطور خاص رشتے داروں اور متعلقین کی خبر گیری اسی طرح مریضوں کی عیادت میں بھی گزاریں کہ مشغولیت کے دنوں میں ان کاموں کے لیے فرصت نکالنا دشوار ہوتا ہے ۔
0 تبصرے