میراث کے مسائل اور ان کا حل
میراث کی شرعی طریقہ پر بروقت تقسیم نہ کرنا یا اس میں بلاوجہ تاخیر کرنا ایک ایسا گناہ اور ظلم ہے جو ہمارے سماج میں بالکل عام ہے اور تقریباً ہر دوسرے یا تیسرے گھر میں بھائیوں اور بہنوں کے درمیان اختلاف و انتشار کا باعث ہے ۔ آئیے ہم سب مل کر اس ظلم اور حق تلفی کے گناہ کو مٹانے اور حق داروں کو ان کا حق دلانے کی کوشش کریں اور اس کا آغاز اپنے گھر اور خاندان سے کریں! اس لئے کہ
شکوہ ظلمت شب سے تو یہی بہتر ہے
اپنے حصے کا دیا خود ہی جلاتے جائیں
0 تبصرے